صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، ملکی معاملات پر اہم مشاورت

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور داخلی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ حالات اور ملکی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے، تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button