بہاولپور میں افسوسناک واقعہ، عمر رسیدہ جوڑے کا نہر میں چھلانگ، شوہر لاپتا

بہاولپور (جانو ڈاٹ پی کے)بہاولپور میں عمر رسیدہ جوڑے نے ششماہی نہر میں چھلانگ لگا دی، حادثے میں 75 سالہ شخص ڈوب گیا جبکہ اس کی اہلیہ کو زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ مہاجر کالونی سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ جوڑے کے ساتھ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 75 سالہ یوسف علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر سے نکلے اور رکشے پر سوار ہو کر ششماہی نہر پہنچے۔اہل خانہ کے مطابق نہر پر پہنچنے کے بعد دونوں نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے وئے ضعیف خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا، تاہم یوسف علی پانی میں ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یوسف علی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ غربت یا اولاد کے حوالے سے کسی پریشانی کو قرار دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی اور مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button