گواہوں کے بیانات میں تضاد، عدالت نے امانت علی کو رہا کردیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے ملزم امانت علی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس امجد رفیق نے امانت علی کی جانب سے دائر اپیل پر فیصلہ سنایا، جبکہ ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد اور پوسٹ مارٹم میں تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کھڈیاں قصور میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ امانت علی پر شہری احمد دین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے جبکہ حیات نامی شخص کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عدالت کے فیصلے کے بعد امانت علی کی عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔



