لاڑو میں خونریز واردات، موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق

لاڑو (جانو ڈاٹ پی کے) علاقہ 82 لاڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غلام حسین اور اس کا 6 سالہ بیٹا عبدالستار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واقعے کی وجوہات اور فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button