میر رضا کیس میں بڑی پیش رفت، اہلخانہ کے تحریری سوالات کمیشن کو جمع

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) میر رضا کیس میں سینیئر پولیس افسران سے متعلق اہلخانہ کے تحریری سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے گئے۔اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے سوالات کمیشن کے حوالے کیے۔ کمیشن ذرائع کے مطابق وکیل کی جانب سے سوالات کے سیل شدہ دو سیٹ موصول ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار سے تحریری جوابات طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ میر رضا کے اہلخانہ کو بھی اپنے سوالات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سینیئر پولیس افسران سے تحریری جوابات حاصل کیے جائیں گے، جس کے بعد معاملے میں مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی مزید کارروائی سندھ کابینہ کی جانب سے مدت میں توسیع کیے جانے سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button