غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،2ملزموں کا6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) کینٹ کچہری میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے دو نامزد ملزمان زین اور محسن کو عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کو تفتیشی افسر فریال ملک نے جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے اور پوٹینسی ٹیسٹ کرائے جانے ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک ملزمہ تاحال فرار ہے، جس کی گرفتاری بھی مطلوب ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزمہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button