لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب میں یکم ستمبر 2026 سے اب تک ڈینگی کے 57 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کی جا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔



