14سالہ پاکستانی آرچر نے ماسکو میں پرچم بلند کردیا، عالمی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

ماسکو (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی کم عمر ترین آرچرز میں شامل 14 سالہ عسوہ مرجان نے ماسکو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔عسوہ مرجان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ ہوا، جہاں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا اور عالمی مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ماسکو میں پاکستانی پرچم بلند کرنے پر روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عسوہ مرجان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔پاکستانی سفیر نے کم عمر آرچر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عسوہ مرجان نے اتنی کم عمری میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button