امریکا کو دباؤ سے رعایتیں نہیں مل سکتیں، باقر قالیباف

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر فوجی کارروائی کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کا وقت آ گیا ہے، امریکا ایران پر دباؤ بڑھا کر وہ رعایتیں حاصل نہیں کرسکتا جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر دفاع ہیگسیتھ اور وزیر خزانہ بیسنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’مسخروں کی ٹیم‘‘ کوئی کرشمہ نہیں دکھا سکتی، اس لیے یہ انتظار ختم ہونا چاہیے کہ کوئی جادوگر ٹوپی سے خرگوش نکال کر بحران ختم کردے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ بحری ناکہ بندی ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ان کے مطابق تیل پر عائد پابندیاں ختم کرنے، ایرانی اثاثے بحال کرنے اور فوجی کارروائیاں روکنے تک آبنائے ہرمز کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک بار پھر فوجی اقدام کے ذریعے سفارت کاری کو مکمل کیا جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی جواب دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button