مٹھی کی گڈی بھٹ پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار، شاندار ریلی اور جشنِ آزادی کا جوش

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کی جانب سے گڈی بھٹ مٹھی پر شاندار پرچم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور فورم کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ریلی پاکستان محافظ فورم کے مرکزی سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باہو، مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو اور مرکزی سینئر نائب صدر نثار احمد ابڑو کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی۔ ریلی کی سرپرستی پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کے چیئرمین سارنگرام میگھواڑ نے کی۔ گڈی بھٹ پر منعقدہ تقریب میں شرکاء نے قومی پرچم لہرائے، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ملی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ بعد ازاں آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں پرکاش ولاسائی، دسرت شرما، میندھرو کاجھروی، لڄپت رائے، نواز علی کھوسو سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے "پاکستان زندہ باد”، "پاک فوج زندہ باد” اور "تمام دفاعی ادارے زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے محبت و وفاداری کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button