سجاول،مبینہ طبی غفلت پر9سالہ بچے کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا احتجاج

سجاول(جانوڈاٹ  پی کے)میرپور بٹھورو تعلقہ اسپتال میں مبینہ طبی غفلت پر 9 سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد ورثا نے اسپتال کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کیا۔ ورثا نے ڈاکٹر پر معائنہ کیے بغیر واپس بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ ڈی ایچ او نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔میرپور بٹھورو کے گاؤں شیر خان لُنڈ کے رہائشی 9 سالہ اسد ولد بلاول لُنڈ کو ڈائریا کی شکایت پر تعلقہ اسپتال لایا گیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کیے بغیر دوا کا پرچہ لکھ کر واپس بھیج دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد میں بچے کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ورثا نے اسپتال کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ڈی ایچ او نے ورثا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا تھا۔ بچے کو ڈائریا تھا، علاج کے بعد طبیعت بہتر ہونے پر ورثا اسے گھر لے گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دوبارہ طبیعت خراب ہوئی اور اسپتال لاتے ہوئے راستے میں انتقال ہوگیا۔ انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button