ماتلی اور بدین میں منشیات و گٹکا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے)ماتلی پولیس نے منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے آئس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 6 گرام آئس، 820 سفینہ ساشے/مین پوریاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے گٹکا فروشوں اور منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔
اسی طرح بدین ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں گٹکا، سفینہ ساشے اور دیسی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔



