ماتلی،فلیلی کینال سے نومولودکی لاش برآمد

ماتلی(رپورٹ۔ایم آر گدی/جانوڈاٹ کام ہی کے) ماتلی سے گزرنے والی فلیلی کینال میں شہری حدود کے اندر ایک نومولود بچے کی لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کینال میں لاش کو بہتا ہوا دیکھ کر مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے لاش کو کینال سے باہر نکلوایا ایدھی رضاکار بابو احمد خان خاصخیلی کے مطابق ملنے والے نامعلوم نومولود بچے کی لاش کو ضروری قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تدفین کے لیے ایدھی کے حوالے کر دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے رپورٹ اے ایم گدی ماتلی ۔نامعلوم نو مولود بچے کی نعش کو پھیلی کنال سے نکال ایدھی کے رضا کار تدفین کے لیے کے جارہے ہیں



