ماتلی میں افسوسناک واقعہ، فلیلی کینال سے نومولود بچے کی لاوارث لاش برآمد

ماتلی (رپورٹ۔ایم آر گدی/جانوڈاٹ کام ہی کے) ماتلی سے گزرنے والی فلیلی کینال میں شہری حدود کے اندر ایک نومولود بچے کی لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے عینی شاہدین کے مطابق کینال میں لاش کو بہتا ہوا دیکھ کر مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے لاش کو کینال سے باہر نکلوایا ایدھی رضاکار بابو احمد خان خاصخیلی کے مطابق ملنے والے نامعلوم نومولود بچے کی لاش کو ضروری قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تدفین کے لیے ایدھی کے حوالے کر دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔



