مریم نواز کا یوم شہدائے کشمیر پر پیغام، 22 شہداء سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حق خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 13 جولائی 1931ء کے 22 شہداء سمیت تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی عظیم داستان ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیاں تحریک آزادی کا روشن ترین باب ہیں، جبکہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے جو شمع روشن کی وہ آج بھی عزم اور حوصلے کی صورت میں زندہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button