بیرسٹر امجد ملک کے خاندان میں سوگ،مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک محمد یونس کی اہم ملاقات،دلی تعزیت کا اظہار

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین اور معروف بین الاقوامی بزنس مین ملک محمد یونس نے بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر پنجاب اور وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے چیمبر میں ان سے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے برادرِ نسبتی سالیسٹر ملک ندیم مرحوم جبکہ بیرسٹر حمزہ امجد ملک کے برادرِ نسبتی کیپٹن عبدالقدیر مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وفد میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے رہنما ملک محمد یونس، لندن سے معروف بزنس مین ملک تنویر، بزنس مین افضل شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈ ونگ برطانیہ چوہدری خالد ہنجرا شامل تھے۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے بیرسٹر امجد ملک، بیرسٹر حمزہ امجد ملک اور دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔ وفد نے مرحومین کی مغفرت، بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

رہنماؤں نے مرحومین کی سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کی خدمات اور مثبت کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button