دبئی پولیس کا بڑا ایکشن،شاہراہوں پر بھیک مانگنے والا22رکنی گروہ گرفتار

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے)دبئی پولیس نے مختلف اہم شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے 22 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے افراد مختلف شاہراہوں پر ڈرائیوروں کو روک کر سفر کے اخراجات کے نام پر رقم طلب کرتے تھے۔پولیس کے مطابق گروہ کے خلاف کارروائی ایک شہری کی جانب سے پولیس کی ڈیجیٹل سروس ’’آئی سروس‘‘ پر اطلاع دیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں شاہراہوں پر بھیک مانگنے اور شہریوں سے رقم طلب کرنے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button