بنوں میں پولیو کا نیا وار، 17 ماہ کی بچی وائرس کا شکار ہوگئی

بنوں (جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، قومی ادارہ صحت نے بھی نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔حکام کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کی یونین کونسل خندر خان خیل میں 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا یہ چوتھا پولیو کیس ہے۔رواں سال اس سے قبل ضلع بنوں سے دو جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ نئے کیس کے بعد 2026 میں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق ملک بھر کے 112 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہی، جس کے دوران 2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ بچوں کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران ویکسین ضرور پلائی جائے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔



