مٹھی:لڑکی کی حیدرآباد میں پسند کی شادی،اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کی رہائشی 24 سالہ منیلا دختر کھاٹائو لوہانو نے نوجوان کھیمچند میگہواڑ کے ساتھ اپنی مرضی سے پسند کی شادی کر لی۔
حیدرآباد میں جاری کیے گئے ایک حلفی بیان میں منیلا نے کہا کہ وہ قانونی طور پر بالغ ہے اور اسے اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ شادی انہوں نے بغیر کسی دباؤ، جبر یا لالچ کے، مکمل رضامندی سے کی ہے۔
خاتون نے اپنے اہل خانہ اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے اور انہیں اور ان کے شوہر کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔



