ایران پر فوجی حملہ مسئلے کا حل نہیں، جنگ پھیلنے کا خطرہ ہے، ترک وزیر خارجہ

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نیا فوجی حملہ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے خطے میں جنگ اور تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے فوجی کارروائیوں کے بجائے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے۔

حاقان فیدان نے آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت اور تجارت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کے بیان میں ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کے ممکنہ علاقائی اثرات اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button