اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش برسانے والا موسمی نظام تشکیل پا رہا ہے، جس کے باعث بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور ممکنہ موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



