امریکا میں ٹرین کے ٹوائلٹ میں گر جانیوالی سونے کی انگوٹھی ڈھونڈ کر خاتون کو واپس دیدی گئی

نیوجرسی(جانوڈاٹ پی کے)ٹرین کا سفر تو لگ بھگ ہر فرد ہی کرتا ہے اور وہاں ٹوائلٹ میں کچھ گر جائے تو پھر اس کی واپسی لگ بھگ ناممکن ہوتی ہے۔

مگر ایک خاتون کی سونے کی انگوٹھی ٹرین کے ٹوائلٹ میں گرگئی تو وہ اسے واپس مل گئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی جولی اینجلوسیا کے ساتھ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نیو جرسی ٹرانزٹ ٹرین کے ٹوائلٹ میں گئی تھیں اور باہر نکلنے پر احساس ہوا کہ شادی کی انگوٹھی غائب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ٹوائلٹ میں جانے کے بعد انگوٹھی انگلی سے نکل کر گرگئی تھی اور ٹوائلٹ کو فلش کرکے سیٹ پر جاکر واپس بیٹھی تو اس کا احساس ہوا’۔

انہوں نے انگوٹھی گم ہونے کو نیو جرسی ٹرانزٹ کو رپورٹ کیا، جس کی جانب سے ٹرینوں کی سروس کی جاتی ہے۔

نیو جرسی ٹرانزٹ کے ملازمین نے ٹرین کو ٹریک سے ہٹانے کے بعد ٹوائلٹ ٹینک کو نکالا۔

ٹوائلٹ ٹینک سے خاتون کی گمشدہ انگوٹھی کو دریافت کیا گیا۔

یہ انگوٹھی چند دن بعد خاتون کو نیو جرسی ٹرانزٹ کسٹمر سروس سینٹر میں واپس کی گئی۔

خاتون نے بتایا کہ یہ انگوٹھی ان کے لیے بہت خاص ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انگوٹھی 1905 میں تیار ہوئی تھی اور اسے ایک نوادرات کی دکان سے خریدا گیا تھا۔

خاتون نے بعد میں دریافت کیا تھا کہ انگوٹھی پر 2 حروف کندہ ہیں جو ان کے اور شوہر کے ناموں کے ابتدائی حروف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button