ریکی کرنےوالا’’بڈھا‘‘پکڑاگیا

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)کراچی میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کی ریکی اور اطلاع دینے والا ملزم پکڑا گیا۔کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کی ریکی اوراطلاع دینے والے 60 سال کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مخلتف بینکوں میں عبدالعزیز کو ریکی کرتے ہوئے پایا گیا۔ 60 سال کا عبدالعزیز اپنے گینگ کو کیش لے کر نکلنے والوں کی اطلاع دیتا تھا۔ ملزم کا 4 رکنی گینگ وارداتوں میں ملوث ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button