لندن میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹ نے 2 گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)46ویں لندن میراتھون مین لانگ ڈسٹنس رننگ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، 2 کھلاڑیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گھنٹے سے قبل وقت میں آفیشل میراتھون مکمل کی۔

کینیا کے سباسٹین ساوے نے ایک گھنٹے 59 منٹ اور 30 سیکنڈز کے ساتھ نیا ورلڈ  ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ایتھیوپیا کے یومیف کجیلچا ایک گھنٹے 59 منٹ 41 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل میراتھون کا ورلڈ  ریکارڈ 2 گھنٹے 35 سیکنڈز میں کیلون کپٹن نے 2023 شکاگو میراتھون میں بنایا تھا۔

ماضی میں کپکوجی نے ایک غیر سرکاری دوڑ میں ایک گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا تھا۔ کپکوجی کا ریکارڈ  آفیشل حیثیت نہ ہونے کے باوجود قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button