لاڑکانہ کی ویمن لائبریری میں طویل لوڈ شیڈنگ،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل پر طالبہ کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی!

لاڑکانہ(رپورٹ: احسان جونیجو/جانوڈاٹ پی کے)لاڑکانہ شہر کے علاقے جناح باغ فیڈر میں مبینہ طور پر طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے بیگم نصرت بھٹو ویمن لائبریری کی ایک طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں شہری مسائل اور بجلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، طالبہ نے متعلقہ حکام سے عوامی مشکلات کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی اپیل کی ہے،سوشل میڈیا صارفین بھی اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

مزید خبریں

Back to top button