جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے: لبنانی صدر

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکا میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز پر کہا ہے کہ لبنان ملک کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے اور اسی کے ساتھ غیر ملکی مداخلت کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا واحد راستہ ہماری قومی خودمختاری ہے‘۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مذاکرات کا نیا دور ’فیصلہ کن ثابت ہوگا اور ہمیں اپنے ملک اور عوام کے مفاد کے لیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی راہ پر لے جائے گا‘ جو کہ ’لبنانی سرزمین کے ہر ذرے پر مکمل خودمختاری کی بحالی ہے‘۔

مزید خبریں

Back to top button