لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پرگرفت مضبوط ہوگئی، انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ٹیسٹ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنز سے آغاز کیا، انگلینڈ کے جارڈن کاکس73رنز بناکر علی عثمان کا شکار بنے، جو روٹ نے66 رنز بنائے، ہیری بروک کا ایک رن پر سلمان علی آغا نے کیچ گرا دیا۔ڈین لارنس نے51 رنز بنائے، ہیری بروک 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک8وکٹ پر366رنز بناکر پاکستان کے خلاف195رنز کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تین اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور پوری ٹیم 48.1 اوور میں171رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے2وکٹ پر112رنز بنا لیے تھے۔



