ڈی سی اوکاڑہ کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ، عوامی سہولت اور شفافیت پر سخت ہدایات

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ، انہوں نے عوامی سہولت کے پیش نظر پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کا جائزہ لیا اور سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کاؤنٹرز مکمل فعال رکھتے ہوئے سائلین کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات دیے اور ڈپٹی کمشنر کی کیو مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر کے افسران اور انچارج عوامی ریلیف کے پیش نظر انتظامات کی نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور رشوت ستانی پر سخت ایکشن ہوگا۔ سائلین سے تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ فلاح عامہ کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا



