بھارتی لکھنؤکی عمارت میں آتشزدگی،15افرادہلاک

بھارتی شہرلکھنؤ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ ایک تین منزلہ تجارتی عمارت کے درمیانی حصے سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔حکام نے بتایا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک پالتو جانوروں کی دکان اور ویٹرنری کلینک موجود تھا جبکہ اوپر کی منزلوں پر ایک ایسا کوچنگ سینٹر قائم تھا جہاں طلبہ کو گیمنگ اور اینیمیشن سے متعلق سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی تھی۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button