خیبرپختونخوا اسمبلی نہیں توڑیں گے،بیرسٹر گوہر نے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں کسی غیر آئینی اقدام اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام صوبے کے حالات مزید خراب کرسکتا ہے اور وفاقی حکومت کے لیے نیا بحران پیدا ہوگا۔

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی غیر آئینی اقدام پر بھرپور احتجاج کرے گی، تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج اور لانگ مارچ پرامن ہوگا، خیبرپختونخوا میں غیر آئینی اقدام نہیں ہونا چاہیے، وفاق مضبوط ہونا چاہیے جبکہ صوبائی خودمختاری بھی ضروری ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ موجودہ خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی اسمبلی اور ان کا مینڈیٹ ہے، اس لیے اسے غیر آئینی طریقے سے تبدیل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی نے حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ احتجاج کے دوران کسی مقام پر حملہ یا دھاوا نہیں بولا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button