آٹو پالیسی پر صنعت کا بڑا مطالبہ، منظوری سے پہلے مسودہ شیئر کرنے کی اپیل

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے آٹو برآمدات میں اضافے کے لیے مینوفیکچررز پر سخت اقدامات کے بجائے مراعات اور سہولت کاری فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظوری سے قبل صنعت کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ پالیسی سازی کے عمل میں صنعت کے تحفظات کو بھی شامل کیا جاسکے۔ایسوسی ایشن نے برآمدی اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں اضافی ٹیرف عائد کرنے اور لائسنس منسوخ کیے جانے سے متعلق اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی پاما کے مطابق آٹو برآمدات بڑھانے کے لیے صنعت کو سزا دینے کے بجائے مراعات، سہولیات اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔پاما کا کہنا ہے کہ آٹو انڈسٹری برآمدات میں اضافے اور ملک کے زرمبادلہ میں اپنا کردار بڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کو مسابقتی آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز بنانے کے لیے صنعت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button