ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹےکے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔

دادو، نوکنڈی اور شہید بینظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری، لاہور میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری، کراچی اور پشاور میں 34 ڈگری، کوئٹہ میں 32 ڈگری جبکہ مری میں کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button