شہباز شریف اورٹرمپ کی اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پرملاقات،وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ دنوں ہونے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے امریکا کا دورہ کیا۔
اس دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے زبردست خطاب کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔
اب وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں ٹرمپ اور وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی خوشگوار اور پرجوش ملاقات کھانے کے موقع پر ہوئی جس میں امریکی صدر نے وزیراعظم کا خیر مقدم بھی کیا۔



