زرتاج گل اور عمر ایوب کے گرد قانونی گھیرا مزید سخت، عدالت کا اہم حکم

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور عمر ایوب کے خلاف اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔سماعت کے دوران شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی، جبکہ شعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے۔

مزید خبریں

Back to top button