بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی جانب سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران سرکاری فرائض سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہیں، جس پر محکمہ صحت نے ضابطے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا۔



