اقلیتوں کے قومی دن پرڈی سی آفس میں پروقار تقریب

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ڈی سی آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مسیحی برادری نے پروقار تقریب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اقلیتوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ اقلیتیں ملکی ترقی میں برابر کی شریک ہیں۔ ملک کی ترقی کے لیے ہم سب یکجا ہیں۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ مذاہب اور اقلیتوں سے بڑھ کر ملک کی خاطر محبت اور بھائی چارے کو پروان چڑھانا ہوگا۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ایک اہم ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی



