کویت کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 15 سال کا پرمٹ متعارف

کویت سٹی(ویب ڈیسک )کویت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک نیا طویل المدتی اقامتی نظام متعارف کروا دیا ہے جسکے تحت اہل سرمایہ کاروں کو 15 سال تک کا رہائشی پرمٹ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور ساتھ ہی اہلیت کے معیار کو مزید سخت اور منظم بنانا ہے۔

  یہ نیا نظام کابینہ کی قرارداد نمبر 651 برائے 2026 کے تحت نافذ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات سرکاری اخبار کویت الیوم میں جاری کی گئی ہیں۔

  فریم ورک میں سرمایہ کاروں کی مالی حیثیت، کاروباری سرگرمیوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل جانچ سے متعلق واضح شرائط شامل کی گئی ہیں۔

  اس کے تحت سرمایہ کاری کمپنیوں کے مالکان، شراکت داروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ ان کے قریبی اہل خانہ کو بھی رہائشی سہولت دی جا سکے گی۔

  اقامتی اجازت حاصل کرنے کے لیے سخت مالی معیار مقرر کیا گیا ہے، کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمایہ 1 ملین کویتی دینار اور کم از کم سرمایہ کاری 5 ملین کویتی دینار (تقریباً 1.63 کروڑ امریکی ڈالر) لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ کویت میں فعال کاروباری سرگرمی کا ثبوت بھی ضروری ہوگا۔

  تمام درخواستیں کویت ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پروموشن اتھارٹی (KDIPA) کے ذریعے جمع ہوں گی تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button