گورنر خیبر پختونخوا سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش، پنجاب سے گندم اور آٹے پر عائد پابندی، امن و امان اور دیگر اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پنجاب کی عائد پابندی اور وفاق کی سی این جی کی بندش کو غیر آئینی اقدام قرار دیا۔ ملاقات صوبائی کابینہ میں توسیع کی حلف برداری سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ ملاقات میں اسپیکر ،صوبائی وزیر اطلاعات، مشیر کھیل اور چیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔گورنر نے کہا گندم اور سی این جی کی بندش سے غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پنجاب راہداری فراہم کرے تو ہم سندھ سے گندم حاصل کر سکتے ہیں۔



