آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے، کاظم غریب آبادی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں یا طاقت سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی امریکا کی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔

کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button