خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ اس دوران بعض شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔



