پی ٹی آئی ملک میں بحران پیدا کرکے حکومت کی تبدیلی اور عمران خان کی واپسی چاہتی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیردفاع خوآصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نےپریس کانفرنس میں کہا بانی بالکل فٹ ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بیان قطعی اور فیصلہ کن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن دیگر ڈاکٹروں کے ہمراں بانی سے ملاقات کرچکی ہیں۔ انہوں نےبانی پی ٹی آئی کا بلڈپریشر بھی چیک کیا۔
خواجہ آصف نے کہا بانی کی بہن اور ذاتی ڈاکٹر کا اطمینان بخش بیان بیرون ملک حامیوں نے پسند نہیں کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں غم اور بے چینی پیدا ہو تاکہ خوف و ہراس پھیلے، بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوں اور ایسا بحران پیدا ہو جو حکومت کی تبدیلی اور بانی کی واپسی کا باعث بن سکے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، صورتحال کو سنبھالنے کی کوششیں اب بھی غیر ملکی میڈیا کے ذریعے جاری ہیں، جہاں اس بات پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور یہ ایک ایک ایسا من گھڑت دعویٰ جس کی انہیں شدید ضرورت ہے۔



