کینجھر جھیل میں 1122 کی بروقت کارروائی، ڈوبتے نوجوان کی جان بچا لی گئی

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے )ایمرجنسی بوٹ کے ذریعے کینجھر جھیل میں فوری کارروائی، کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی 18 سالہ شاویز کی زندگی فوری طور پر بچا لی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کراچی لانڈھی کے رہائشی اپنی فیملی سمیت کینجھر جھیل تفریح کے لیے آئے تھے، جہاں نہاتے ہوئے 18 سالہ شاویز گہرے پانی میں چلا گیا جہاں وہ ڈوبنے لگا۔ وہاں موجود 1122 ایمرجنسی بوٹ ایمبولینس سروس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد دے کر وہاں قائم ٹی سی سینٹر پر منتقل کیا۔

اس موقع پر شاویز کی فیملی اور مقامی لوگوں نے اس فوری کارروائی کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے 1122 ضلع منیجر دہنی بخش پلیجو نے کہا کہ ہماری ٹیم نے فوری کارروائی کرکے ایک شخص کی جان بچا کر اپنا فرض ادا کیا ہے۔ ہم ہر وقت انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انسانی خدمات اولین ترجیح ہے۔

اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد علی میرجت کا کہنا تھا کہ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بہت رش ہوتا ہے، اس لیے ہماری طرف سے ایمرجنسی ایمبولینس بوٹ سروس کے ساتھ ایک ایمبولینس وہیکل بھی تعینات کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روڈ حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیلیا ٹول پلازہ سونڈہ جھرک، چھتوچند، مکلی تاج بائے پاس گجو اور گھارو تک بھی ایمبولینس اور ریپڈ ریسپانس بائکز موجود ہوتی ہیں۔

ہمارا تربیت یافتہ عملہ ہر وقت الرٹ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button