تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ جوزف وجے کی اہلیہ کا’’یوٹرن‘‘

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکار اور بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا نے جمعہ کے روز فیملی کورٹ میں دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیتا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ اب طلاق کے مقدمے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔ ان کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔عدالتی حکم کے مطابق سنگیتا نے باقاعدہ درخواست واپسی جمع کروائی تھی۔ عدالت نے ان کا بیان ریکارڈ کیا، جبکہ وجے کے وکیل نے بھی درخواست واپس لینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ جبکہ عدالت نے سنگیتا کو مستقبل میں ضرورت پڑنے پر نئی درخواست دائر کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

مزید خبریں

Back to top button