معروف ہالی ووڈاداکار جیمز ہینڈی کوچاقو کے وارکرکے قتل کردیاگیا

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ٹاپ گن،میورک اورجمناجی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والےہالی ووڈکے معروف اداکار جیمز ہینڈی لاس اینجلس میں چاقو کے وار سےجان کی بازی ہارگئے۔
جیمز ہینڈی کوبدھ کے روز لاس اینجلس میں واقع ان کے گھر میں چاقو کے وار سے قتل کیاگیا،جس شخص 44سالہ مائیکل گلیڈھل پرقتل کاالزام عائدکیاجارہاہے اداکار جیمز ہینڈی اس شخص کی والدہ کے دوست تھے۔
81 سالہ ہینڈی کو حملے کے بعدہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے اورانہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
حکام کے مطابق مائیکل گلیڈھل کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے پولیس کو بتایا کہ وہی وہ شخص ہے جس کی وہ تلاش کر رہے تھے،اس نے پولیس کوبتایاکہ میں انسان کا بیٹا ہوں، میں نے گناہ کے انسان کو قتل کر دیا ہے۔
ہینڈی کئی دہائیوں تک فلموں اور ٹیلی ویژن میں ایک اہم کردار اداکار رہے، مختلف ٹیلی ویژن کرائم ڈرامے بھی ان کے کریڈٹ پرہیں۔

حکام کے مطابق گلیڈھل کی ضمانت 20 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں رہتا ہے،فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس کا کوئی وکیل ہے یانہیں؟ جیل کے ریکارڈ میں اس کے لیے کسی وکیل کا نام موجود نہیں تھا اور کاؤنٹی پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں چھوڑے گئے پیغامات کا فوری جواب نہیں آیا۔
نیویارک میں پیدا ہونے والے ہینڈی 1995 کی فلم ’’جمناجی‘‘ میں ایک کیڑے مار کمپنی کے ملازم کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے جبکہ 2022 کی فلم’’ٹاپ گن: میورک‘‘ میں وہ بارٹینڈر جمی کے طور پر دکھائی دیے تھے، وہ کچھ بڑے ٹی وی کرائم ڈراموں میں بھی نظر آئے تھے جن میں این سی آئی ایس: لاس اینجلس،دی کلوزر اورکولڈ کیس شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button