بدین:جماعت اسلامی کا پیٹرول، مہنگائی اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج، فوری ریلیف کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے اور بھاری ٹیکسوں اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت عوام کو اس کا کوئی فائدہ منتقل کرنے میں ناکام ہورہی ہے پیٹرول کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں اور لیوی کی وجہ سے عوام مسلسل مہنگا پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ایل پی جی گیس بھی حکومت کی مقررہ کردہ قیمت پر دستیاب نہیں عوام ایک طرف مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے مختلف شعبوں کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے انہونے نے کہا کہ پیٹرول مافیا گیس مافیا شوگر مافیا آئی پیز  مافیا آٹا مافیا کھاد مافيا ادویات مافیا بے لگام ہوچکے ہیں مگر حکومت ان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس صورت حال کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ہر گھر مہنگائی سے دو چار ہے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے پیٹرول لیوی اور دیگر غیر ضروری ٹیکس ختم کیے جائیں اور ایل پی جی گیس کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو مستقل ریلیف دینے کے لیے شفاف اور عوام دوست پالیسی اختيار کی جائے انہونے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑتی رہے گی مہنگائی ناانصافی اور حکومتی بے حسی کے خلاف پر امن جدوجهد کو جاری رکھے گی پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر الله بچايو ہالیپوٹہ نے کہا بدین میں پانی کی قلت کے باعث زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے ضلع بدین کی اسی فیصد کا دارومدار زراعت پر ہے پانی وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود بدین کی نہروں میں پانی موجود نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع بدین کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے اس موقع جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی سمیت ایاز لطيف.علی گل.فتح خان کھوسہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مزید خبریں

Back to top button