سکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس سروس معطل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button