معرکہ حق کے موقع پر اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ڈائیورژن پلان جاری کردیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکۂ حق کی تقریبات کے سلسلے میں شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا، جس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ رہے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو بھی بند رہے گی۔

موٹروے سے مری جانے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مری اور بھارہ کہو سے موٹروے جانے والوں کو مری روڈ اور آئی جے پی روڈ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

ریڈ زون سے راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کریں گے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کے لیے فقیر ایپی روڈ اور نائنتھ ایونیو تجویز کی گئی ہے۔

اسی طرح مری سے روات جانے والے پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں گے جبکہ پشاور موڑ سے روات جانے والوں کو نائنتھ ایونیو، سٹیڈیم روڈ اور راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا جبکہ 10 مئی کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button