لاڑکانہ میں انسداد بدعنوانی عدالت کا نثار کھوڑو کے خلاف مبینہ جائیداد ریکارڈ میں رد و بدل کی تحقیقات کا حکم

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی انسداد بدعنوانی عدالت نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے خلاف جائیداد کے ریکارڈ میں مبینہ رد و بدل کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا، سابق تحصیل ناظم قربان عباسی کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ ریجن کو چھ ہفتوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ نثار کھوڑو کے کہنے پر بعض سرکاری افسران نے جائیداد کے ریکارڈ میں رد و بدل کیا جبکہ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے.

مزید خبریں

Back to top button