اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ سے رابطہ،جنگ بندی اورآبنائے ہرمز آمدورفت پر گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم  اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا چینی وزیرخارجہ وانگ ژی سے رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماؤں نے پائیدار جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی آمدورفت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان  بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ نے حالیہ علاقائی پیشرفت اور امریکا ایران مذاکرات کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔  وانگ ژی نےپاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کی تعریف اور حمایت کا اعادہ کیا۔ فریقین نے پائیدار جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی آمدورفت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پاک چین اعلیٰ سطح کےتبادلوں، سفارتی تعلقات کی پچھہترویں سالگرہ اورکثیرالجہتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دوسری طرف آسٹرین وزیرخارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا ۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی ثالثی اور مذاکراتی کوششوں کی تعریف کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن واستحکام کیلئے سفارتی روابط جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button