امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا،حتمی تاریخ طے نہ ہو سکی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا مذاکرات کا دوسرادوراسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔ایران کی جانب سے سپیکرباقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے،اب مذاکرات جنگ بندی کیلئے ہونگے،ایران،امریکی صدرنے بھی جنگ کے خاتمے کی نوید سنادی

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

مزید خبریں

Back to top button